لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تعلیمی اداروں میں کل جمعہ کی چھٹی سے متعلق تمام افواہوں کو رد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صوبے بھر میں تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ کل (جمعہ) کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں کوئی چھٹی نہیں ہوگی اور تدریسی عمل حسبِ معمول جاری رہے گا۔ انہوں نے طلبہ، والدین اور اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی چھٹی کی بے بنیاد اور جعلی خبروں پر کان نہ دھریں۔
وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ تعلیمی شیڈول میں کسی بھی قسم کی تبدیلی یا چھٹی کا باضابطہ اعلان صرف محکمہ سکول ایجوکیشن کے ذریعے ہی کیا جاتا ہے، لہٰذا تمام تعلیمی ادارے کل معمول کے مطابق تدریسی سرگرمیاں جاری رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے حوالے سے میرے سامنے ابھی تک کوئی تجویز سامنے نہیں آئی ہے لہذا کل جمعہ کو صوبے کے تمام تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں…
بونیر (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف بونیر میں "بین" اور "آفاق" کے اشتراک سے تعلیمی معیار…
کے پی کے کی جامعات کے لیے 11 ارب روپے کا بجٹ بھونڈا مذاق ہے،…
خانیوال (خصوصی رپورٹر) ایجوکیشن کمپلیکس خانیوال میں اینٹی کرپشن ٹیم کی جانب سے کلرک عبدالرحمٰن…
>لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے تحت منعقدہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ…
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان میں عوامی رائے کے موثر تجزیے کے لیے معروف ادارے…