Categories: بریکنگ نیوز

گوادر یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر عبدالرزاق صابر اور پی وی سی ڈاکٹر منظور احمد گاڑی سمیت بازیاب

بڑی کامیابی، یونیورسٹی آف گوادر کے وائس چانسلر، پرو وائس چانسلر اور ڈرائیور 10 روز بعد بحفاظت بازیاب

مستونگ کے علاقہ کردگاپ سے مغوی پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر، ڈاکٹر سید منظور احمد اور ڈرائیور حاتم کو بازیاب کروا لیا گیا

مستونگ (نمائندہ خصوصی) بلوچستان کے ضلع مستونگ سے تعلیمی شعبے کے لیے ایک انتہائی اہم اور بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ یونیورسٹی آف گوادر کے وائس چانسلر، پرو وائس چانسلر اور ان کے ڈرائیور کو اغواء کے 10 روز بعد مستونگ کے علاقے کردگاپ سے بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، گزشتہ 14 مئی کو یونیورسٹی آف گوادر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سید منظور احمد، پی ایس ٹو وی سی ارشاد احمد بلیدی اور ڈرائیور حاتم گوادر سے کوئٹہ کی طرف آ رہے تھے کہ مستونگ کے پہاڑی علاقے "کھڈ کوچہ” کے مقام پر بدرنگ سے مسلح افراد نے انہیں سرکاری گاڑی (ایس یو وی) سمیت اغواء کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔

حکام اور سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلسل کوششوں اور کارروائی کے بعد مغوی وائس چانسلر، پرو وائس چانسلر اور ڈرائیور کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے، جس کے بعد تعلیمی اور عوامی حلقوں نے گہرے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

جنوبی وزیرستان لوئیر میں کرفیو کیخلاف طلبہ کا مظاہرہ، نرمی کا مطالبہ

پشاور (سپیشل رپورٹر) جنوبی وزیرستان لوئر میں روزانہ کی بنیاد پر عائد کرفیو کے باعث…

1 گھنٹہ ago

گورنر ہاوس کراچی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب

کراچی (خبر نگار / این این آئی) وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت جناح…

2 گھنٹے ago

ایمرسن یونیورسٹی کے وی سی پر ہراساں کرنے کے الزامات، صوبائی محتسب نے سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی

ملتان (ایجو کیشن رپورٹر رپورٹر) صوبائی محتسب پنجاب نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر…

20 گھنٹے ago

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم (ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) پاکپتن کے اسسٹنٹ…

20 گھنٹے ago

اردو یونیورسٹی کی زبوں حالی، ایچ ای سی کی اعلیٰ کمیٹی کی موجودہ قیادت تبدیل کرنے کی سفارش

 اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن  کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے وفاقی اردو یونیورسٹی کو…

20 گھنٹے ago

سندھ اسمبلی کا تاریخی فیصلہ، کراچی کو ’فاطمیہ انٹرنیشنل یونیورسٹی‘ کا تحفہ، بل متفقہ طور پر منظور

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ایک نیا اور اہم باب رقم…

22 گھنٹے ago